• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی مذہب اور قبولیت اسلام کے لیے عمر کی حد مقرر کرنا غیر شرعی اور غیر انسانی ہے ،ڈاکٹرعبدالغفورراشد

لاہور(وقائع نگار خصوصی) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی نہیں کرسکتی،مزاحمت کریں گے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد تبدیلی مذہب کے لیے عمر کی حد مقرر کرنا غیر شرعی اور غیر انسانیہے،جبری تبدیلی مذہب کی اسلامی تعلیمات میں کوئی گنجائش نہیں حکومت بیرونی دباو میں اسلامی اقدار سے متصاد م قوانین بنانے سے گریز کرے۔، انہوں نے کہاکہ اسلام اللہ کا پسندیدہ اور آخری دین اورمکمل ضابطہ حیات ہے۔ جس نے زندگی کے تمام امور کا احاطہ کیا ہے۔عقل و شعور کو عمر سے مشروط نہیں کیا جاسکتا ۔حکومت بیرونی دباو میں اسلامی اقدار سے متصاد م قوانین بنانے سے گریز کرے ۔ پارلیمنٹ قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذہب کی جبری تبدیلی کی اسلامی تعلیمات میں کوئی گنجائش نہیں ۔سندھ سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں اگر ایسا ہو رہا ہے تو غلط ہے۔
تازہ ترین