• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کچہری میں جھگڑے کا مقدمہ تین افرادکیخلاف درج کرلیاگیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ چہلیک نے ضلع کچہری میں جھگڑے کا مقدمہ تین افراد پر درج کرکے کا رروائی شروع کر دی ہے۔عمیر نے پولیس کو درخواست دی وہ فصیح اور عامر کے ساتھ ایک مقدمے کے سلسلہ میں کچہری آیا ہوا تھا جہاں رمضان اور قدیر وغیرہ نے حملہ کردیا اور فصیح کو زخمی کر دیا۔پولیس نے رمضان ،قدیر اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین