• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، نثار کھوڑو کی عبوری ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے رہنما پیپلزپارٹی نثار کھوڑو کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں نیب کی چوتھی انکوائری میں نثار کھوڑو کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

اس دوران عدالت کی جانب سے کھوڑو کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو نثار کھوڑو کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا۔

عدالت کی جانب سے نثار کھوڑو کو عبوری ضمانت کے عوض پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔

بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اگست کو جواب طلب کر لیا گیا۔

تازہ ترین