• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان صاحب پٹرول پر ٹیکسز کم کرو، بلاول بھٹو کا مطالبہ


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرول مصنوعات پر اضافے کو مسترد کردیا اور مطالبہ کیا کہ خان صاحب پٹرول پر ٹیکسز کم کرو۔

کراچی سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وفاقی حکومت کو غریب عوام کی مشکلات کا خیال نہیں ہے، خان صاحب! عوام پر رحم کرو،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے پھر اپنے اخراجات پورا کرنے کے لیےپٹرول بم کا سہارا لیا، ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے لیٹر اضافہ کیا گیا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہاکہ پٹرول مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، پاکستان مزید منہگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

اُن کا کہنا تھاکہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی ملک کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن چکی ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم سے ملک نہیں چل رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم فقط جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتے،پیپلزپارٹی نےمشکل ترین حالات کے باوجود پیٹرول کی قیمتوں کومستحکم رکھا۔

تازہ ترین