• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے الزامات پر ایگزون موبل کا جواب آگیا، علی زیدی


وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ آئل اینڈ گیس کمپنی ایگزون موبل نے میرے خط پر جواب بھیج دیا ہے۔

ایک بیان میں علی زیدی نے کہاکہ خط میں کمپنی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بے بنیاد الزامات مسترد کردیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کمپنی نے نہ صرف فضول باتوں کی تردید کی بلکہ شکایت بھی کی ہے، میں نے اپنے خط پر ایگزون موبل کا جواب وزیراعظم ہاؤس کو بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایگزون کا کہناہے کہ بے بنیاد الزامات ملٹی نیشنل کمپنیوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔

علی زیدی نے یہ بھی کہاکہ میں نے وزیراعظم سے شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کے الزامات پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اُن کہنا تھاکہ کرپٹ کارٹونوں نے شریف خاندان کو بچانے کے لئے پاکستان کی بدنامی کی۔

تازہ ترین