• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود نے کشمیر پریمیر لیگ سے متعلق بھارت کو کیا کہا؟


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) سے متعلق بھارت کو مشورہ دے دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو تو چاہیے تھا کہ ’کشمیر پریمیر لیگ‘ کے میچوں کو سری نگر میں بڑی اسکرینوں پر دکھاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ اُس نے کے پی ایل میں کھیلنے کے خواہشمند غیر ملکی کھلاڑیوں کو دھمکیاں دیں کہ کے پی ایل کھیلی تو بھارتی ویزے نہیں ملیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہاکہ کے پی ایل پر بھارتی رویہ قابلِ مذمت ہے، اسپورٹس کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھاکہ انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ (آئی سی سی) کو بھارت کے اس رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔

تازہ ترین