• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا وژن 40 فیصد آبادی کو غربت کی لکیر سے نکالنا ہے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سسٹم کرپٹ ہوجائے تو ایک طبقہ امیر اور ملک غریب ہوجاتا ہے۔ میرا وژن ہے کہ ملک کی 40 فیصد آبادی کو غربت کی لکیر سے نکالا جائے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ قانون کی بالادستی قائم کرکے ہی بڑی سطح پرتبدیلی آئے گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں ایک چھوٹا طبقہ امیر ترین جبکہ ملک غریب ہوتا گیا، میرا دوسرا وژن ملکی دولت کو بڑھانا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسود قرض فراہم کیے جائیں گے، ہم مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ دولت میں اضافےکے لئے ایکسپورٹ میں اضافہ بہت ضروری ہے، جب حکمران طبقہ کرپٹ ہوجاتا ہے تو ملک تباہ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کے دیگر ملکوں کے لئے 60 کی دہائی میں پاکستان ایک ماڈل تھا، قانون کی بالادستی قائم کرکے انصاف کا نظام قائم کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام بہت جلد شروع کرنے جارہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے تحت لوگ مفت علاج کراسکتے ہیں، سود کے بغیر قرضہ دیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھاکہ شہروں میں کچی آبادیاں بڑھتی جارہی ہیں، کراچی 40 فیصد کچی آبادی بن چکا ہے۔

تازہ ترین