• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 36 مریضوں کا انتقال،1847 نئے کیسز رپورٹ

صوبہ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 36 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1847 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں13107 ٹیسٹ میں 1847 مثبت کیسز آئے، جبکہ 36 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6057 ہوگئی۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 325 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 333102 ہوگئی ہے۔ اور اب تک5039917 ٹیسٹ میں 387145 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اس وقت کورونا کے 47986 مریض زیر علاج ہیں۔جن میں سے 46517 گھروں میں، 35 آئسولیشن سینٹرز اور 1434 اسپتالوں میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 1250 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 97 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے1847نئے کیسز میں سے 1342 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی میں 422، وسطی 206، کورنگی 237، ضلع جنوبی 339، ضلع ملیر میں 117 اور ضلع غربی میں 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دیگر اضلاع حیدرآباد میں 121، میرپور خاص 50، شہید بینظیرآباد 50، جامشورو 34،  نوشہروفیروز میں 25، ٹنڈوالہیار 22، مٹیاری 19، بدین 17، ٹھٹھہ 6، خیرپور ، سانگھڑ ، عمرکوٹ میں دو دو کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کشمور، شکارپور اور تھرپارکرمیں ایک ایک کیسز سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین