• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انو ملک اسرائیل کا قومی ترانہ کاپی کرنے پر ٹرول ہورہے ہیں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سنگنگ ریئلٹی شوانڈین آئیڈیل 12 کے جج انو ملک ٹرولرز کے نشانے پر ہیں۔ انو ملک، اسرائیل کے جمناسٹ ڈولگوپیات کے جمناسٹ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ٹرول ہو رہے ہیں۔ دراصل، ڈولگوپیات کی جیت کے بعد اسرائیل کا قومی ترانہ بجایا گیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اسرائیل کے قومی ترانےکو سنتے ہی لوگوں کو ’میرا ملک میرا دیش میرا یہ چمن ‘ کی یاد آگئی،جس کے بعدصارفین نے انو ملک کو ٹرول کرنا شروع کر دیا اور کہنے لگے کہ کیا انہیں کاپی کرنے کے لئے دوسرے ملک کا قومی ترانہیں ملا۔ صارفین مسلسل ویڈیو پر کمنٹ کرکے انو ملک پر تنقید کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا- ’اسرائیل کے قومی ترانہ میں دل جلے کے میرا ملک میرا دیش یہ چمن‘ گیت کم رفتار پر۔ اور کیونکہ انو ملک میوزک ڈائریکٹر تھے، مجھے اب 100 فیصد یقین ہوگیا ہے کہ انہوں نے اس میوزک کو بھی یہیں سے کاپی کیا ہے۔یہ پہلی بار نہیں ہے، جب انو ملک کسی تنازع کا شکارہوں، اس سے پہلے بھی ان پر کئی طرح کے الزام لگ چکے ہیں۔ می ٹو موومنٹ کے دوران بھی انو ملک کا نام سرخیوں میں رہا تھا۔

تازہ ترین