• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے اہل خانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے، شلپا شیٹھی

ممبئی (آئی این پی) راج کندرا پورن اسکینڈل میں اداکارہ شلپا شیٹھی نے پہلی بارکھل کروضاحت کی ہے۔شوہرراج کندرا پورن اسکینڈل کے معاملے پراداکارہ شلپا شیٹھی سے متعلق مختلف خبریں گردش کررہی ہیں لیکن اس بار اداکارہ نے خود اس کیس اور چلنے والی خبروں پرخاموشی توڑی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ گزرے ہوئے دن ہمارے لیےہرلحاظ سےبہت مشکل تھے، میڈیا پر اس کیس سے متعلق بہت سی افواہیں، تنقیدی پوسٹ اورالزامات گردش کررہے ہیں لیکن میں نے ابھی تک اس متعلق ایک لفظ بھی نہیں کہا اور نہ ہی میں اس پر کچھ کہوں گی۔اداکارہ نے کہا کہ ایک سلیبرٹی کے طورپرمیں ہمیشہ اسی بارپریقین رکھتی ہوں کہ کہ شکایت کرو نہ ہی وضاحت تو پھر اس متعلق غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں توبہترہیں۔اداکارہ نے کہا کہ معاملے پرتحقیقات ہورہی ہیں اورمجھے ممبئی پولیس اورعدالت پو پورا بھروسہ ہے۔ اہل خانہ ہونے کے ناطے ہم قانونی جنگ لڑرہے ہیں۔اداکارہ نے مزید درخواست کی کہ ایک ماں ہونے کے ناطے یہ کہہ رہی ہوں میرا ، میرے اہل خانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے۔ فیصلہ عدالت کرے تو بہتر ہے۔ ہم میڈیا ٹرائل کے حقدارنہیں۔ واضح رہے کہراج کندرا پورنوگرافی کیس کی وجہ سے اداکارہ شلپا شیٹھی کو کروڑوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی ایک ڈانس شو میں جج کے طور پر موجود ہیں تاہم راج کندرا کی گرفتاری کے باعث شلپا شو میں شرکت نہیں کرسکیں جس کی وجہ سے انہیں 2 کروڑ سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، شلپا اس شو کی سب سے مہنگی جج ہیں جو ایک قسط کا معاوضہ 22 لاکھ تک لیتی ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ یہ افواہیں بھی گردش میں ہیں کہ اداکارہ کو شو سے نکالنے کا فیصلہ کیا جاچکاہے تاہم ابھی تک چینل انتظامیہ نے اس معاملہ پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

تازہ ترین