• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی فلم فیسٹول اسٹالین کیلئے پاکستانی شارٹ فلم مختارا نامزد

کراچی( اسٹا ف رپورٹر) کورونا کے موضوع پر بننے والی پاکستانی شارٹ فلم مختارا نے دینا بھر میں اپنا نام بنا کر پاکستان کو سر بلند کر لیا ، تفصیلات کے مطابق پاکستانی پروڈیوسر ، ڈائریکڑ صاحب احمد کی کورونا کے موضوع پر تخلیق کردہ شارٹ مختارا کو بین الاقوامی فلم فیسٹول اسٹالین کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔ فیسٹول کی تقریب آئندہ ماہ امریکہ میں منعقد کی جاے گی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا پر پاکستان مین تخلیق کردہ شارٹ فلم مختارا بین الاقوامی فیسٹول اسٹالین کیلئے نامزد ہو گی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں 20 ممالک میں بننے والی750سے زائد فلموں کو اس فیسٹول میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شارٹ فلموں کی کیٹگری میں صرف4فلمیں ہی منتخب کی گئی ہیں ۔ جن میں پاکستان میں بننے والی شارٹ فلم مختارا بھی شامل ہے۔

تازہ ترین