• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ڈاکٹر اسماء عبدالسلام انٹرنیشنل گرانٹ حاصل کرنے میں کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر ضیاءالدین ہسپتال میں بطور اینستھیولوجسٹ اینڈ پین فزیشن اپنی خدمات انجام دینے والی ڈاکٹر اسماءعبدالسلام نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار اسٹڈی آف پین گرانٹ 2021کی جانب سے ’ ’ درد کی تشخیص اور ابتدائی نظام‘نرسوں کا خصوصی کورس بلنڈڈ لرننگ ‘ ‘ پروجیکٹ پر گرانٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ یہ ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک بین الاقوامی گرانٹ ہے اور ہزاروں درخواست دہندگان میں ڈاکٹر اسماءکا پروجیکٹ پاکستان سے منتخب کیا گیا تھا۔ڈاکٹر اسماءعبدالسلام نے 2003 میں ضیاءالدین یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی ۔ اس سے قبل ڈاکٹر اسماءامریکہ میں فنانشل ایڈ ایوارڈ اور بہترین پیپر ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔ گرانٹ IASP یک ایسا پروجیکٹ ہے جو خا ص طور پر ترقی پزیر ممالک کیلئے بنایا گیا ہے جس کا مقصد درد کی تعلیم میں بہتری لانے کے عمل کو دنیا بھر کے ترقی پزیر ممالک سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین، محققین، کلینیکل اسٹاف اور طلبہ و طالبات تک پہنچانا ہے۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار اسٹڈی آف پین گرانٹ 2021 کی جانب سے دی گئی گرانٹ حاصل کرنے والے سات خوش قسمت ممالک میں پاکستان سمیت انڈونیشیا، نیپال، برازیل ، ہیٹی، نائیجیریا اور برکینافاسوو شامل ہیں۔

تازہ ترین