• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 40 اموات، 4858 نئے کیسز

کورونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 40 اموات،4858 کیسز 


اسلام آباد (اے پی پی، جنگ نیوز)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 40افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ، 4858نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی۔ سندھ کے دیہات میں پابندیاں مکمل طور پر نظر انداز کردی گئیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر رہا ۔ لاک ڈاؤن کے باعث بازاروں اور سڑکوں پر رش کم ہوا، ویکسی نیشن سینٹرز پررش بڑھ گیا، شہریوں کے ہجوم میں کورونا مزید پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا، شہروں نے ایس او پیز نظر انداز کردیں، ماسک کی پابندی بھی نہیں ، کراچی میں 12 ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے کیلئے فعال کر دیے گئے، سول اسپتال میں بھی ویکسی نیشن سینٹرکا وقت رات9بجےتک بڑھادیا گیا،ایکسپو سینٹر،لیاری جنرل اسپتال ، کورنگی جنرل اسپتال ،سندھ گورنمنٹ اسپتال ملیر،خالق دینا ہال، ڈاؤ اوجھا کیمپس اورجے پی ایم سی میں بھی شدید رش،جولائی میں ڈیلٹا نے سندھ تباہی مچا دی ،جنوری میں کورونا سے چارسو اکتیس اور جولائی میں پانچ سو تینتالیس اموات ہوئیں ،سب سے زیادہ ضلع شرقی میں ایک سو پچیس افراد کورونا سے ہلاک ہوئے،کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں پانچ سو پچاس وینٹی لیٹرز میں سے تین سو چھیالیس پرمریض زیر علاج ہیں ۔ سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 مریض اسپتالوں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں 7 مریض اسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 6 مریض اسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 803 اموات،بلوچستان میں کل 328 اموات، گلگت بلتستان میں 147 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض اسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 628 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض اسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے اسکردو میں 25 فیصد, پشاور میں 26 فیصد،لاہور 21 فیصد اور اسلام آباد میں 33 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ایبٹ آباد میں 55 فیصد,کراچی میں 57 فیصد،پشاور میں 29 فیصد اور گلگت میں 33 فیصد مریض ہیں۔

تازہ ترین