• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر،ڈپٹی کمشنر نے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا، 31 دسمبر تک جاری رہے گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر جاوید اختر محمود نے پودا لگا کر جشن آزادی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ مون سون شجرکاری مہم میں ڈویژن بھر میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ٹارکٹ فکس کیا گیا ہے۔ جشن آزادی مہم 14 اگست تک، مون سون مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی، شہر میں اب تک 6 لاکھ سے زائد تیار درخت لگائے جاچکے ہیں جبکہ 5 میاواکی جنگلات لگائے جارہے ہیں، ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ جشن آزادی شجرکاری مہم میں 70 ہزار سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔ مون سون شجرکاری مہم میں پی ایچ اے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد پودے لگائے گی ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ڈی سی آفس میں ٹرمینیلیا کا درخت لگا کرضلع میں "پلانٹ فار پاکستان" مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ضلع کو سرسبز و شادات بنانے کے لئے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور گھروں، کھیتوں، نہروں،سڑکوں، مساجد اور مدرسوں میں پودے لگائیں تاکہ موسمیاتی تبدیلی کو روکا جا سکے۔
تازہ ترین