• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی صوبےسے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز نہیں ملی، ذرائع وزارت تعلیم

وزارت تعلیم کو کسی صوبے سے بھی تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

ذرائع وزارت تعلیم کے مطابق کورونا وبا، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے،  کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔

ذرائع وزارت تعلیم کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز کے بارے میں  تبادلہ خیال ہوگا، تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت تعلیم کے مطابق تا حال کسی صوبے سے بھی تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین