• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے بعد کمنٹیٹرز کو بھی اپروچ کیا، عارف ملک

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے صدر عارف ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے بعد کمنٹیٹرز کو بھی اپروچ کیا ہے، بھارتی بورڈ اس حد تک جائےگا اس کا انداز نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہرشل گبز کے پی ایل کا حصہ ہیں ، کل کسی وقت پاکستان پہنچیں گے۔


عارف ملک نے کہا کہ سب کے پی ایل کے میچز جیو سوپر پر دیکھ سکیں گے۔

یاد رہے کہ کے پی ایل کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔

تازہ ترین