• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو PCCC کی تشکیلِ نو سے کوئی دلچسپی نہیں: JUI

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ حکومت کو پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) کی تشکیلِ نو سے کوئی دلچسپی نہیں۔

یہ بات جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) مالی اور انتظامی لحاظ سے بحران کا شکار ہے۔

ترجمان جے یو آئی کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا گزشتہ سال 6 ارب روپے دینے کا وعدہ بھی دیگر وعدوں کی طرح وفا نہیں ہو سکا۔

اسلم غوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں میں 2017ء سے اب تک اضافہ نہیں ہوا، جبکہ مہنگائی 300 فیصد بڑھ گئی ہے۔

تازہ ترین