ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے نو منتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی صدارت کی باضابطہ طور پر توثیق کر دی۔
نو منتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت امریکا کی جانب سے عائد پابندیاں اٹھانے کیلئے اقدامات کرے گی۔
ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی کے صدارتی عہدے کی توثیق کی تقریب تہران میں منعقد کی گئی۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا تقریب میں کہنا تھا کہ وہ ابراہیم رئیسی کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق کرتے ہوئے انہیں ایرانی صدر کی ذمے داریاں تفویض کرتے ہیں۔
تقریب میں گارڈین کونسل کے ارکان، عدلیہ کے سربراہ، اعلیٰ اور سول فوجی حکام شریک ہوئے۔