اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی آج 3اگست کوملک کے 13 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کورونا کے باعث حفاظتی اقدامات اور مطلوبہ قواعد کے ساتھ کیا جائیگا ۔تقریب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای خصوصی طور پرشرکت کرینگے ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ عبدلارزاق رحمانی صدارتی انتخابات کے عمل کی رپورٹ پیش کرینگے جس کے بعد نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی اور سپریم لیڈر اپنی اپنی تقاریر کرینگے۔