• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: کمپنیوں کی حقیقی ملکیت نہ بتانے پر 148 اداروں پر 15 ہزار درہم جرمانہ

حکومت دبئی نے حقیقی مالک نہ بتانے پر کمپنیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی، اور اس حوالے سے جرمانے عائد کردیئے۔ 148 کاروباری اداروں کو حقیقی مالک کا ڈیٹا رجسٹر نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ 

ایک کمپنی پر 15 ہزار درہم یعنی چھ لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 22 لاکھ 20 ہزار درہم کے جرمانے عائد کئے گئے۔

یاد رہے کہ  رواں سال 30 جون تک دبئی میں کاروبار کےحقیقی مالک کا ڈیٹا رجسٹرڈ کرنا لازمی قرار گیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ دبئی میں رجسٹرڈ کمپنیاں فوری طور پر حقیقی مالکان کی معلومات درج کرائیں۔ 

حکومت دبئی کے ادارے ’دبئی اکانومی‘ کے کمرشل کمپلائنس اینڈ کنزیومر پروٹیکشن یونٹ نے  وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا حکومت دبئی نے اعلان کیا کہ حقیقی مالکان کی معلومات شیئر یا تشہیر نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین