• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر میں نہ رہوں تو میری بخشش کیلئے دعا کی جائے، نومی انصاری کی درخواست

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نامور فیشن ڈیزائنر نومی انصاری نے حال ہی میں اپنے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے ایک طویل پوسٹ شیئرکی۔نومی انصاری نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ اگر کسی صبح میری آنکھ نہ کھلے، اگر میں اس دنیا میں نہ رہوں تو نہیں چاہتا کہ لوگ میرے لئے لمبے پیراگراف لکھیں جبکہ میں انہیں نہیں پڑھ سکوں گا۔انہوں نے لکھا کہ میں چاہوں گا آپ میرے لیے اللہ سے دعا کریں کہ میں قبر کے عذاب سے نجات پاؤں اور میری بخشش ہوجائے۔مزید پوائنٹس واضح کرتے ہوئے لکھا کہ میری موت کے بعد اِن باتوں کو اپنے ذہن میں لازمی رکھیے گا۔نومی انصاری نے کہا کہ ہر کوئی میری تصاویر اپنے پاس سے ڈیلیٹ کردینا، میری تصاویر یا چیٹ کسی کے ساتھ کہیں بھی شیئر مت کیجیے گا، سماجی رابطے پر میرے اکاؤنٹس کو رپورٹ کرکے بلاک کردیجیے گا اور میرے جنازے کی تصاویر مت لیجیے گا۔انہوں نے کہا کہ کبھی میں نے جان بوجھ کر یا انجانے میں کسی کا دل دکھایا ہو تو مجھے معاف کردینا، میری روح کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا کیجیے گا، جب بھی میرا خیال آپ کے ذہن میں آئے تو میرے نام پر کچھ صدقہ دیجیے گا۔

تازہ ترین