پشاور(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی ایم کی کی کارکن گلالئی اسماعیل کو پڑوسی ملک سے فنڈنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کیس میں استعاثہ کے تین گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لئے ، عدالت نے د سماعت پانچ اگست تک ملتوی کرکے مزید گواہان طلب کر لئے۔ گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران گلالئی اسماعیل کے والد اسماعیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،استعاثہ کے تین گواہان رفاقت حسین ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر راحت شاہ اور عطاء الرحمان نے اپنے بیانات قلمبند کرا ئے،جس کے بعد مزید سماعت پانچ اگست تک ملتوی کردی گئی ۔ واضح رہے کہ گلالئی اسماعیل اور اُس کے والدین اسماعیل اور والدہ مسماۃ (ا) پر پڑوسی ملک انڈیا سے بینک کے ذریعے ٹرانزیکشن اور بعد میں رقوم ملکی اداروں اور ریاست کے خلاف سرگرم عناصر کی مالی معاونت کیلئے استعمال ہونے کا الزام ہے ،یہ ٹرانزیکشن خواتین کے فلا ح اور بہبود کے لئے قائم دو تنظیموں کے نام سے ہوئی ہے ، تحقیقاتی اداروں نے چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کرایا، ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر سماعت ہے۔