• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ،پاکپتن (نمائندگان جنگ )لاہور پولیس نے پاکپتن سے بھاگ کر لاہور آنے والی 4بہنوں کو ڈھونڈ نکالا،بچیوں کی گمشدگی کا مقدمہ پاکپتن میں درج تھا ،شاہوڑکوٹ بہاول کی رہائشی 18سالہ انعم، 15سالہ مہوش،12سالہ ثنا، اور 9سالہ طیبہ چچا کے ڈر و خوف سے لاہور آگئیں،جس پران کے گھر والوں نے ان کے مبینہ اغواء کا مقدمہ درج کروارکھا تھا ،ان کے گمشدہ ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی نوٹس لیکر پولیس کو فوری بازیابی کی ہدایات جاری کر رکھی تھیں ،گذشتہ روز پولیس چوکی کیولری گراونڈ کے علاقہ سے چوکی انچارج سب انسپکٹر جمشید نے ایک خفیہ اطلاع پر ریڈ کر کے چاروں بچیوں کو برآمد کر لیا اور انھیں ورثاء کے حوالے کر دیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرنے بچیوں کی برآمدگی پر پولیس کو شاباش دی۔ پولیس ترجمان کے مطابق چاروں بہنیں اپنی مرضی سے چک ملک بہاول پاکپتن سے بس پر بیٹھ کرلاہور آئیں ،پولیس نے سوشل میڈیا پر تلاش کا اشتہار جاری کر رکھا تھا۔

تازہ ترین