• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کراچی کھولنے کا اعلان کریں ہم کھلوا لیں گے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آج اعلان کر یں کراچی کھول دیا جائے ہم کھلوا لیں گے، کر اچی میں دکا نو ں کا شٹر کھلتا ہے تو سندھ اور پاکستان چلتا ہے،جس وقت لا ک ڈاؤن کا فیصلہ ہو تا ہے تو وزیر اعلیٰ ہا ؤس میں جشن کا سماں ہو تا ہے اور تقرر یو ں اور تبا دلو ں پرکمیشن طے ہو رہے ہو تے ہیں۔

اگر لا ک ڈاؤن لگانا اتنا ضروری ہے اور کر اچی حید ر آبا د میں کر ونا کی شر ح 30فیصد ہو چکی ہے تو کر اچی اور حید رآبا د کو فوری طو ر پر آفت زدہ علا قہ قرار دیکر تمام ٹیکسز معاف کئے جا ئیں اور یو ٹیلٹی بلز کو بھی معاف کر کے آسان اقساط میں وصول کیا جائے چھو ٹے بڑے تا جر وں کو بلا سود قر ضے بھی فراہم کئے جائیں ہم تا جر بر داری کے ساتھ ہیں وہ جو فیصلہ کر ینگے ہم انکے ساتھ ہیں۔

وہ منگل کو ایم کیو ایم کے مرکز بہا در آبا د سے متصل پا رک میں پر یس کا نفر نس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر کراچی کی نما ئند ہ تا جر تنظیمو ں اور تا جر اتحا د انجمنو ں کے عہد ید اران ، ڈپٹی کنوینر کنو ر نوید جمیل،رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان بھی مو جو د تھے۔ 

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج ایک با ر پھر ہم اس ڈوبتے ہو ئے کر اچی کیلئے ساتھ بیٹھے ہیں اور یہ با ت بھی واضح رہے کہ کر اچی کا فیصلہ نا وفا قی حکو مت نہ صوبا ئی حکو مت کر یگی کر اچی کا فیصلہ کر اچی کر یگا دادو سے آنے والے متعصب حکمر ا ں کر اچی کا فیصلہ نہیں کر سکتے آج جو طبقہ یہا ں موجو د ہے وہ سب سے زیا دہ محب وطن اور 70سال سے قر با نی دیتا چلا آرہا ہے۔ 

یہ حقیقت ہے کے کورونا کی چو تھی لہر خطر نا ک ہے اور رش اس کے پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے تو دکا نیں اور کا روبا ر کچھ دیر یا گھنٹو ں کے بجا ئے 24گھنٹو ں کیلئے کا روبا ر کھو ل دیا جا ئے جس وقت لا ک ڈاؤن کا فیصلہ ہو تا ہے تو وزیر اعلیٰ ہا ؤس میں جشن کا سماں ہو تا ہے اور تقر یو ں اور تبا دلو ں پرکمیشن طے ہو رہے ہو تے ہیں۔

تازہ ترین