• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کو کوئی راستہ نظر نہیں آرہا تو ‏کورونا پر سیاست کررہی ہے، صوبائی وزیر

کراچی( نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کوجب کوئی راستہ نظرنہیں آ رہا تو ‏کورونا پر سیاست کر رہی ہے، خالدمقبول کےہربیان میں نفرت اور بےبسی نظر آتی ہے۔

وزیراطلاعات سندھ ناصرشاہ نے خالدمقبول صدیقی کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ‏کیوایم نےکراچی کے فیصلےکئےتوقتل وغارت،بھتہ خوری عروج پرآئی، اس وقت حکومت سندھ وبا ‏سے لڑ رہی ہےآپ وباءبننےکی کوشش نہ کریں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آپ تاجربرادری کو بھڑکا کر پھر اپنے لئےبھتہ خوری کاراستہ بناناچاہتےہیں ،آپ کی سیاست ہم اورتاجرحضرات بخوبی جانتےہیں ،ایم کیوایم بقاکی جنگ لڑنےمیں کراچی کو ‏کورونا کی طرف دھکیل رہی ہے۔

پی ٹی آئی کےلوگ کراچی میں لاک ڈاؤن پرکڑی تنقیدکررہےتھے اب وفاق نےلاک ‏ڈاؤن کافیصلہ کیا ہے توکیوں آپ کوسانپ سونگ گیا، ایم کیوایم،پی ٹی آئی کےکچھ دوست سارادن ‏منافقت کی سیاست کرتےہیں ،دونوں کی سیاست اب کورونا ٹیسٹ اور ویکسین تک محدود ہو گئی ۔

تازہ ترین