• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل نیب گیا نہ ایف آئی اے، تحقیقات متاثر

لاہور (نمائندہ جنگ) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو راولپنڈی رنگ روڈ کیس نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے میں ناکامی کا سامنا ہے، محکمہ اینٹی کرپشن نے دس سے زائد ہاوسنگ سوسائٹیوں اورراولپنڈی رنگ روڈ فراڈ میں ملوث مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کے حوالے سے کیس بھجوانے تھے جو ابھی تک نہیں بھجوائے جا سکے ،اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق اس فراڈ میں ملوث طاقتور ترین لوگ پھر متحرک ہوگئے ڈی جی اینٹی کرپشن گوھر نفیس چاہتے ہوئے بھی حتمی کارروائی کے کے کیس نیب یا ایف آئی اے کو نہیں بھجوا سکے ، سکینڈل میں تحریک انصاف مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے نام بھی سامنے آئے اوربڑی بڑی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے مالکان نے ان سیاسی جماعتوں سے وابستہ لوگوں کو استعمال کیا سابق کمشنر راولپنڈی کپٹن محمود نے ہاوسنگ سوسائٹی کو اربوں روپے کا فائدہ پہچانے کے لیے پانچ انٹر چینج کو تبدیل کیا۔

تازہ ترین