اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک سے سودی نظام کا خا تمہ کر کے پاکستان کو ایک ماڈل اسلامی فلاحی ریاست بنا یا جا ئے ،پورے ملک اور اس کے نظام کو آئی ایم کی پالیسوں نے یر غمال بنایا ہوا ہے ،کارخانوں اور کھیت کے منافع میں مزدور اور کسان کو بھی شامل کیا جائے اور ملک سے مزدوروں کا استحصال ختم کر نے کے لئے سودی اور ٹھیکا نظام کا مکمل خاتمہ کیا جائے،سودی نظام کی وجہ سے 3.4ٹرلین روپے ہم سود کی ادائیگی میں خرچ کر رہے ہیں ۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کی تین روزہ لیڈرشپ ٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔سرا ج الحق نے کہاہمارے ملک کا ڈھائی کروڑ بچہ تعلیم سے محروم ہے غریب کے لئے ترقی کے تمام رستے مسدود کر دیئے گئے ہیں ،53لاکھ معذور افراد موجود ہیں۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی داد رسی کرے،جماعت اسلامی فرقہ واریت اور لسانیت سے بالا تر ہو کر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنا چاہتی ہے۔