اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین وغیرہ کے خلاف ریاست مخالف سرگرمیوں، جعل سازی اور منی لانڈرنگ کیس میں موسم گرما تعطیلات کے باعث سماعت ملتوی کردی۔ منگل کو سماعت کے دوران ایف آئی اے کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل شیخ اعجاز اور وکیل صفائی سید محمود گیلانی عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر وکیل صفائی نے شریک ملزم احمد علی کی طرف سے ایک روزہ استثنی کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور سماعت9 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔