کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قو می موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کی عوام کے بے حد اسرار پر ایم کیو ایم پاکستان نے 6اگست کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان اور عوام میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے جس کی بنیادی وجہ ایم کیو ایم پاکستان کی تنظیمی ڈھانچے کی از سر نو تشکیل اور ایم کیو ایم پاکستان کے نظریہ سیاست کی مقبولیت ہے لیکن کورونا کی خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کوئٹہ میں 6اگست کو ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا جائے۔