• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا تنویر الحق تھانوی نےتحریک انصاف چھوڑدی،پی پی میں شامل

کراچی(خبرایجنسی)سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،اس موقع پر نثار کھوڑو کاکہناتھاکہ سندھ میں حکومت بنانے کی باتیں کرنیوالے ملک بھر میں مسترد ہونگے۔مولانا تنویر الحق تھانوی کی پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، مولانا تنویر الحق تھانوی ایم کیوایم کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے،چند ماہ قبل مولانا تنویر الحق تھانوی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ مولانا تنویر الحق تھانوی کا پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں انہیں ویلکم کرتے ہیں۔

تازہ ترین