• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبعلم سے زیادتی کے ملزم کی ضمانت خارج،کمرہ عدالت سے گرفتار

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں فوڈ پانڈا بوائے کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم ابراہیم خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کرنے کاحکم سنایا جس پر وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے کمرہ عدالت کے باہر سے ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
تازہ ترین