• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو ٹاسک فورسز کی مختلف علاقوں میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن

پشاور ( جنگ نیوز )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے جاری مہم کے دوران بجلی چوری کیخلاف مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ، ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کیخلاف کینٹ سب ڈویژن مردان کی ٹاسک فورسز نے مجید آباد ،دواسرو، اورملحقہ علاقوں میں آپریشن کے دوران 11کنڈوں کو ہٹاکرذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے، بجلی چوری کے لئے خراب کئے گئے میٹروں کو بھی اتارلیا گیا ہے،پارہوتی سب ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے خش کورونہ،پارہوتی کے علاقوں میں 12 کنڈوں کواتارلیا جن کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے،7 خراب میٹروں کو بھی تبدیل کردیا گیا
تازہ ترین