• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل میں بھی ارشد ندیم سے بہترین کارکردگی کی توقع ہے، صدر اتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی

ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم  کو صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجر جنرل (ر)محمداکرم ساہی نے فون کیا۔

صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ  آپ نے فائنل میں پہنچ کر قوم کو خوشی دی ہے، پوری قوم آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔

صدراتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے کہاکہ فائنل میں بھی قوم کو آپ سے بہترین کارکردگی کی توقع ہے۔

اکرم ساہی نے ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری سے بھی بات کی۔

دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کوالیفائنگ مقابلے میں اپنی شاندار پرفارمنس سے قوم کے دل جیت لیے اور اب پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔

ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین ارشد ندیم کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید