• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور بخاری بھی صدف کنول کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ماڈل صدف کنول کے  شوہر سے متعلق دیے گئے بیان پر اُن کی حمایت کردی۔

نور بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے صدف کنول کے بیان پر اُن کا بھرپور انداز میں ساتھ دیا۔

اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’صدف کنول نے اپنے بیان میں وہ سب کہا جو ہمیں ہمارا دین سِکھاتا ہے۔‘

نور بخاری نے کہا کہ ’بدقسمتی سے دین سے دوری اور جدید دور کی وجہ سے ہم اللّہ تعالیٰ کے احکامات پر اُتر نہیں سکے۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے مرد کو افضل بنایا ہے بس بات ختم۔‘

واضح رہے کہ صدف کنول نے کہا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیئے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔

صدف کنول نے کہا تھا کہ بیوی ہونے کے ناتے مجھے شہروز کی ہر پسند ناپسند کا پتہ ہونا چاہیئے، اب بہت فیمینسٹ اور لبرلز آگئے ہیں جنہوں نے اس خیال کو تبدیل کیا ہے لیکن میرے خیال میں فیمینزم یہی ہے کہ میں اپنے شوہر کا خیال رکھوں۔

تازہ ترین