اداکار شہروز سبزواری سے شادی کے بعد سے اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار رہنے والی ٹاپ ماڈل صدف کنول کے حالیہ بیان نے صارفین کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پر صدف کنول کے حالیہ بیان کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کامیاب ازدواجی زندگی کے چند سنہرے اصول بتاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
صدف کنول نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔
ماڈل کا یہ بیان سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر پسند آیا کہ اب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے پینل پر صدف کنول ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں۔
ٹوئٹر صارفین صدف کنول کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اُن کے تعریفی پیغامات جاری کرتے نظر آرہے ہیں۔
خدیجہ نامی صارف نے لکھا کہ ’صدف کنول کو ہمارا سلام، یہ ہماری ملکہ ہیں۔‘
ایک صارف نے صدف کنول کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ اب سوشل میڈیا کی پرنس بن گئی ہیں۔‘
عروج بٹ نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ ایک حقیقی اسلامی بیان ہے جس کی مجھے صدف کنول سے توقع نہیں تھی۔‘
صارف نے لکھا کہ ’صدف نے بہت اچھا بیان دیا، یہ بہادر خاتون ہیں۔‘
زین نامی صارف نے لکھا کہ ’مسئلہ صدف کنول نہیں ہے اصل میں وہ مردوں کے احترام کی بات کر رہی ہیں جسے کچھ لڑکیاں ہضم نہیں کر سکتی ہیں۔‘
راجا نامی صارف نے ایک مزاحیہ میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’صدف کنول کے بیان کے بعد فمینزٹس کہہ رہی ہیں کہ ہمیں مارو، ہمیں زندہ نہیں چھوڑو۔‘
واضح رہے کہ صدف کنول نے کہا تھا کہ بیوی ہونے کے ناطے مجھے شہروز کی ہر پسند ناپسند کا پتہ ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ اب بہت فیمینزم اور لبرلز آگئے ہیں جنہوں نے اس خیال کو تبدیل کیا ہے لیکن میرے خیال میں فیمینزم یہی ہے کہ میں اپنے شوہر کا خیال رکھوں۔