اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیراعظم شہبازشریف نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کی ایک سالہ کا کردگی کا خودجائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جائزہ حکو مت کے آ غاز میں دیے گئے اہداف کی روشنی میںلیا جا ئے گا کہ ان پر کس حد تک کا میابی حاصل کی گئی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کا تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کی ایک سالہ کا کردگی کا خودجائزہ لینے کا فیصلہ ،وزیر اعظم باری باری ہر وزارت کی کارکردگی کا جا ئزہ اجلاس بلائیں گے، اہداف بارے میں پوچھا جا ئے گا ،یاد رہے کہ مارچ میںموجودہ وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہو جا ئے گا۔ حکومتی ذ رائع کے مطا بق وزیرِاعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کیلئے وزیر اعظم باری باری ہر وزارت کی کارکردگی کا جا ئزہ اجلاس بلائیں گے۔اس ضمن میں وزیراعظم آفس کی جانب سے ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کردیا گیا جس میںپریزنٹیشن تیار کرنے کیلئے کہاگیا ہے۔