آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یومِ شہدائے پولیس پر پولیس کے شہداء کو سلام پیش کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پولیس نے فرض کی ادائیگی میں بےمثال قربانیاں دیں۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پولیس کے شہداء کا ملک کے امن و استحکام میں بڑا کردار ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
دفاتر اور تھانوں میں قران خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی ہیں۔