• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سندھ میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک مکمل بند رہیں گے، سعید غنی


صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک مکمل بند رہیں گے، 8 اگست کے بعد صورتحال کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ صورتحال کی بہتری پر فوری طور پر انٹر سال دوئم کے باقی ماندہ پیپرز لیے جائیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سندھ، بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں کورونا مریضوں کی تعداد زیادہ ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم تعلیمی ادارے اس وقت کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 8 اگست کے روز کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوگا، صورتحال دیکھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

تازہ ترین