• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش: شادی کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک، دُلہا زخمی

بنگلہ دیش میں ایک شادی کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ دُلہا زخمی ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات کے تیزی سے ختم ہونے کی وجہ سے آسمانی بجلی گرنے کے زیادہ واقعات ہورہے ہیں۔

بنگلہ دیش کے شہر شب گنج میں دریا کنارے ہونے والی شادی کی تقریب کے دوران آسمانی بجلی گرگئی۔

آسمانی بجلی سے 16افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ دلہا زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب جنوب مشرقی ضلع کاکس بازار میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں سے اب تک 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین