• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیک ریپبلک میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرانے سے 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یورپی ملک چیک ریپبلک میں دو مسافرٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے  میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم دارالحکومت پراگ سے 140 کلومیٹر دور پیش آیا۔

حکام کے مطابق میونخ سے پراگ جانے والی ایکسپریس ٹرین اسٹاپ سگنل پر نہ رکی اور مقامی ٹرین سے ٹکراگئی۔

حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹرینوں کے ڈرائیور اور ایک شہری ہلاک جبکہ 18 مسافر شدید زخمی ہوئے۔

تازہ ترین