• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس کا بارہواں دن، چین ایک بھی گولڈ میڈل نہ جیت سکا


ٹوکیو اولمپکس کے بارہویں دن چین ایک بھی گولڈ میڈل نہ جیتنے کے باوجود میڈلز ٹیبل پر برتری برقرار رکھے ہوئے ہے، جس کے طلائی تمغوں کی تعداد 32 ہے۔ 

امریکا سونے کے 25 تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے، جاپانی ایتھلیٹس نے مزید دو طلائی تمغے جیت لیے، ٹیبل پر 21 گولڈ کے ساتھ اس کی تیسری پوزیشن ہے۔

ایونٹ کا بارہواں روز چینی ایتھلیٹس کے لیے مایوس کن رہا، وہ ایک بھی گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے لیکن اس کے باوجود ٹیبل پر 32 گولڈ کے ساتھ اُن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

25 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود امریکا بھی آج صرف ایک سونے کا تمغہ جیت سکا، یہ میڈل اُس نے ویمن چار سو میٹر ہرڈلز میں حاصل کیا۔

میزبان جاپان نے دو مزید گولڈ میڈلز جیتے، اُنہوں نے اسکیٹ بورڈنگ ویمن پارک اور ویمن فری اسٹائل ریسلنگ میں یہ میڈلز حاصل کیے۔

برطانیہ کے ایتھلیٹس نے ویمن سیلنگ اور ایکوسٹرین میں طلائی تمغے اپنے سینے پر سجائے۔

ٹوکیو اولمپکس میں بدھ کو مجموعی طور پر 17 گولڈ میڈلز کے فیصلے ہوئے۔

تازہ ترین