چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نومنتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سے تہران میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
صادق سنجرانی نے بارڈر پر 6 تجارتی روٹس کھولنے پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر گوادر اور مکران ڈویژن میں بجلی کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔
چیئرمین سینیٹ نے صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے نومنتخب ایرانی صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔