• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو 6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ 6 سالہ ماہم کو 27 جولائی کو اغوا کیا تھا، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خوف کی وجہ سے قتل کردیا اور لاش کچرہ کنڈی میں پھینک دی، عدالت نے بیان قلمبند کرنے کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ ملزم کی تصویر میڈیا پر نشر ہونے کے باعث شناخت پریڈ کی کارروائی موخر کردی۔

تازہ ترین