• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست، فریقین کو نوٹسز کی استدعا مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے سے متعلق پی ٹی آئی صوبائی اراکین اسمبلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی، درخواست کی سماعت پر پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف دیا ہم چاہتے ہیں سندھ میں جلد از جلد انتخابات ہوں، اس معاملے پر تو جسٹس منیب اختر کا فیصلہ موجود ہے، فریقین کو نوٹسز جاری کئے جائیں عدالت نے ریمارکس دیئے پہلے آپ وہ ججمنٹ پڑھ لیں پھر نوٹسز جاری کردیں گے۔

تازہ ترین