• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، چیف جسٹس، ججز کو مراعات کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے معلومات تک رسائی قانون کے تحت چیف جسٹس اور دیگر ججز کو ملنے والی مراعات سےمتعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ رجسٹرار کی طرف سے سیکرٹری وزارت قانون کو خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ججز نے کسی بھی حکومتی یا کسی اور سکیم میں پلاٹ کے لئے اپلائی کیا اور نہ ہی کوئی پلاٹ الاٹ ہوا ہے۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق شہری کو چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کی مراعات کی معلومات فراہم کریں۔ شہری نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی مراعات سے متعلق معلومات فراہمی کی درخواست دی تھی۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن نے 2 جون کو فیصلہ دیا تھا لہٰذا شہری کو معلومات تک رسائی قانون کے تحت معلومات دی جائیں۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن کا مراعات کی معلومات فراہم کرنے کا پیراگراف خط کا حصہ ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان کی مراعات صدراتی آرڈر کے ذریعے ہوتی ہیں۔ ججز مراعات کے صدارتی آرڈرز کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ صدارتی آرڈر میں چیف جسٹس اور ججز کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی مراعات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ ججز مراعات کے صدراتی آرڈیننس کے مطابق چیف جسٹس ہائی کورٹ کی تنخواہ 8 لاکھ 63 ہزار 69 روپے ہے جبکہ ہائی کورٹ کے ہر جج کی تنخواہ8 لاکھ 29 ہزار 875 روپے ہے۔

تازہ ترین