• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت قوم کو گمراہ کرنے کیلئے مشکوک اعداد و شمار پیش کر رہی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے حکومت کے مہنگائی کے اعداد وشمار کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قوم کو گمراہ کرنے کیلئے مشکوک اعداد وشمار پیش کررہی ہے، غریبوں کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کے دروازے بھی بند ہیں، کس منہ سے کہتے ہیں مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ضروری اشیائے خورونوش جیسے آٹا، چینی، گھی اور دیگر کی قیمتوں میں اضا فہ کیا گیا، بجلی، پیٹرول اور گیس پر آسمان چھونے والے ٹیکس لگائے گئے، اب پی ٹی آئی حکومت یہ دعویٰ کیسے کر سکتی ہے کہ جولائی میں مہنگائی 8.4 فیصد تک کم ہو گئی ؟ حکومت قوم کو گمراہ کرنے کے لئے مشکوک اعداد و شمار پیش کر رہی ہے، ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں 3 بار اضافہ کیا گیا۔

تازہ ترین