• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویب سیریز کی کامیابی کے بعد منوج باجپائی نے معاوضے میں بڑا اضافہ کردیا

بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی نے ویب سیریز ’دی فیملی مین ٹو‘ کی کامیابی کے بعد ایک دم اپنا معاوضہ بڑھا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی فیملی مین ٹو کی 9 اقساط کیلئے اداکار نے باقی کاسٹ کے مقابلے میں سب سے زیادہ 10 کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ لیا تھا۔

اب سیزن ٹو کی کامیابی کے بعد انہوں نے سیزن 3 کیلئے اپنے معاوضے میں بڑا اضافہ کیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ سیزن 3 کیلئے  منوج باجپائی نے 10 کے بجائے 24 کروڑ روپے بطور معاوضہ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

 اداکار نے یکدم ہی اپنے معاوضے میں 14 کروڑ کا اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ’دی فیملی مین‘ کا شمار بھی ’مرزا پور‘ اور’اسکیئرڈ گیمز‘ کی طرح کامیاب سیریز میں ہوتا ہے۔

دی فیملی مین2 میں مرکزی کردار ادا کرنے والے منوج باجپائی اپنی مذکورہ سیریز کی وجہ سے ہی خبروں میں رہتے ہیں ، ان پر مزاحیہ میمز بھی بنتے رہتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید