• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے پاس کوئی مستند سفری دستاویز موجود نہیں، ذرائع

سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پاس کوئی مستند سفری دستاویز موجود نہیں ہیں، نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت 16 فروری2021 کو ختم ہوچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پاس سابق وزیراعظم کی حیثیت سے سفارتی پاسپورٹ تھا، نواز شریف کے سفارتی پاسپورٹ کا نمبر بی 512363 ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے نواز شریف کے پاسپورٹ کی تاحال تجدید نہیں کی، نوازشریف برطانیہ میں ویزا کے لیے اپیل مسترد ہونے پر ممکنہ طور پر برطانوی عدالتوں سے  رجوع کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتوں نے بھی نواز شریف کےخلاف فیصلہ دیا تو انہیں پاکستان ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف دعوت کی صورت میں کسی دوسرے ملک جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین