• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں مزید کبڈی مقابلے منعقد کرائيں گے،راناسرور

لاہور (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے کہا ہے کہ تیسرے سرکل اسٹائل ایشیا کپ کبڈی ٹورنامنٹ کے ملک میں کامیاب انعقاد سے پوری دنیا میں پاکستان کا بہتر امیج ابھرے گا جبکہ دیگر کھیلوں میں بھی غیر ملکی کھلاڑیوں اور ٹیموں کی پاکستان آمد کی راہ ہموار ہوگی۔  رانا محمد سرور نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں چیئرمین پی او ایف واہ کینٹ جنرل محمود حیات کی کاوشین قابل ذکر ہیں۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن ایشیا کپ کے بعد کبڈی کے دیگر میگا ایونٹ بھی ملک میں منعقد کروائے گی اوراس سلسلہ میں کبڈی کا ورلڈ کپ ملک میں منعقد کروانے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایشیا کپ سرکل اسٹائل کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے بھارتی کبڈی ٹیم کا 25 رکنی دستہ انڈین میچور کبڈی فیڈریشن کے چیئرمین گرمیل سنگھ کی قیادت میں پاکستان آیا تھا اور ان میں سے تین اراکین کے ویزے پولیس رپورٹ سے مستثنیٰ تھے جبکہ 22 اراکین کے لئے پولیس رپورٹ کروانا ضروری تھا تاہم غلط فہمی کی وجہ سے بھارتی دستے کے اراکین سمجھے کہ سارے اراکین پولیس رپورٹ سے مستثنیٰ ہیں جس کی وجہ سے وہ ہفتہ کے روز واہگہ بارڈر گئے تو صرف تین اراکین پولیس رپورٹ سے مستثنیٰ تھے جن کو پاکستانی امیگریشن حکام نے بھارت جانے کی اجازت دی تاہم باقی 22 اراکین پولیس رپورٹ کروانے کے بعد سوموار کی صبح واہگہ بارڈر سے بھارت روانہ ہوئے۔
تازہ ترین