• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیکل 3 کے تحت طبی بنیادوں پر درخواست کا معاملہ کافی پیچیدہ ہے، محمد امجد

برطانوی امیگریشن کے ماہر محمد امجد کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 3 کے تحت طبی بنیادوں پر درخواست کا معاملہ کافی پیچیدہ ہے، نوازشریف کو اپیل کا حق ہے، اپیل پر فیصلے کے لیے وقت مقرر نہیں ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ  کے ساتھ ‘میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر برطانوی امیگریشن محمد امجد نے کہا کہ کورونا وبا کےباعث اپیل پر فیصلےمیں وقت لگ سکتا ہے۔

دوسری جانب ترجمان نواز شریف محمد زبیر نے کہا کہ اس کا کوئی چانس نہیں کہ نواز شریف پاسپورٹ کے لیے درخواست دیں، نوازشریف کی جان کو لاحق خطرات کو مد نظر رکھ کر اپیل کا فیصلہ کیا گیا، نواز شریف کا کیس بہت مضبوط ہے۔

 محمد زبیر نے کہا کہ پچھلے سال مارچ میں کورونا آیا، برطانیہ بہت متاثر ہوا تھا، نوازشریف اب بھی علاج معالجے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری مخالفانہ کوششوں کے باوجود نواز شریف پاکستان کی سیاست پر چھائے ہوئے ہیں، جب وقت آئے گا ہم اس وقت فیصلے کریں گے۔

محمد زبیر نے کہا کہ ہماری ساری قیادت اور کارکنان کا اسی بات پر زور ہے کہ نواز شریف لندن میں ہی رہیں۔

تازہ ترین